ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین و سالٹ گروپ آف کمپنیز کے سی ای او شعیب ایوب بٹالوی نے سرگودہا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر قیصر محمود کھرل، سینئر نائب صدر عمر فاروق ساہنی، نائب صدر رائو حمزہ قیوم اور دیگر عہدیداران کو کامیابی پرمبارکباد پیش کی ہے
چیئرمین ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کی سرگودھا چیمبر کےنومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

مزید خبریں
سرگودھا۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین و سالٹ گروپ آف کمپنیز کے سی ای او شعیب ایوب بٹالوی نے سرگودہا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر قیصر محمود کھرل، سینئر نائب صدر عمر فاروق ساہنی، نائب صدر رائو حمزہ قیوم اور دیگر عہدیداران کو کامیابی پرمبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے پیغام میں کہا ہے کہ سرگودھا چیمبرکے نومنتخب عہدیداران کا انتخاب ان پر کاروباری برادری کے اعتماد کا مظہر ہے اورانہیں یقین ہے کہ نئی قیادت صنعتکاروں، تاجروں اور ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور معاشی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جن میں برآمدات کے فروغ،مارکیٹ تک رسائی اور نئی عالمی منڈیوں کی تلاش جیسے اہم معاملات شامل ہیں۔ ایسے حالات میں چیمبر آف کامرس جیسے اداروں کا کردار مزید اہم ہو جاتا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سرگودہا چیمبر کے نومنتخب صدر اوران کی ٹیم کاروباری برادری کی حقیقی آواز بن کر ان کے مسائل متعلقہ حکومتی اداروں تک موثر انداز میں پہنچانے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نئی قیادت کے باہمی تعاون اور اجتماعی کاوشوں سے چیمبر کی سرگرمیوں کو مزید وسعت ملے گی اور صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کو بہتر نمائندگی حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری ملکی معیشت کی مضبوطی میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے اور حکومت و نجی شعبے کے درمیان موثر رابطے سے معاشی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کیاجا سکتا ہے۔ انہوں نےنومنتخب عہدیداران کے لئے نئی ذمہ داریوں کی احسن انداز میں انجام دہی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔








