چیئرپرسن این سی ایچ ڈی سابق سینیٹر رزینہ عالم خان کا چئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو مراسلہ

شیخ رشید احمد کی طرف سے ملک میں جمہوری نظام کو رد کرنے کی تجویز آئین پاکستان کی توہین ہے چیئرپرسن این سی ایچ ڈی سابق سینیٹر رزینہ عالم خان کا چئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو مراسلہ اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) ایوانِ پاکستان جیسے مقدس ادارے کے بارے میں بے توقیری الفاظ کا استعمال کرنا، اس ادارے اور بالخصوص مملکتِِ پاکستان کی عزت مجروح …

شیخ رشید احمد کی طرف سے ملک میں جمہوری نظام کو رد کرنے کی تجویز آئین پاکستان کی توہین ہے
چیئرپرسن این سی ایچ ڈی سابق سینیٹر رزینہ عالم خان کا چئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو مراسلہ

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) ایوانِ پاکستان جیسے مقدس ادارے کے بارے میں بے توقیری الفاظ کا استعمال کرنا، اس ادارے اور بالخصوص مملکتِِ پاکستان کی عزت مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن این سی ایچ ڈی سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے چئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو ایک مراسلہ میں مخاطب کرتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبر نیشنل اسمبلی شیخ رشید احمد کی طرف سے ملک میں جمہوری نظام کو رد کرنے کی تجویز آئین پاکستان کی توہین ہے۔ جو کہ حکومتِ پاکستان کی روحِ رواں کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے استحکام کے لئے ایک عالمگیر بنیاد ہے۔ معزز ایوان میں بیٹھنے والے ممبران کی طرف سے اس طرح کے توہین آمیز الفاط کے استعمال کی پرزور مذمت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید نے مقدس ایوان کا وقار مجروح کیا ہے جو کہ قابلِ قبول نہیں ۔ یہ ادارہ پارلیمانی عوام کا نمائندہ ادارہ ہے اور اس کی بے توقیری درحقیقت پاکستانی عوام کی تذلیل کی کوشش ہے کیونکہ اس میں بیٹھنے والے پاکستانی عوام کے مینڈیٹ سے منتخب ہونے والے نمائندے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چئیرمین سینٹ اور سپیکر نیشنل اسمبلی کو ایسے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جس سے پارلیمان کے وقار کو برقرار رکھا جا سکے اور جمہویت کے خلاف کام کرنے والوں کوروکا جا سکے کیونکہ پاکستان کی ترقی اس ادارے کی مضبوطی کے ساتھ منسلک ہے۔