- Advertisement -
اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے سکیورٹی فورسز کو خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے خیبر پختونخوا میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ خطرے کا سامنا کرتے ہوئے بہادری دکھائی ہے،
سکیورٹی فورسز ہمیشہ ملک و قوم کی حفاظت کے لئے آگے رہی ہیں، دہشت گرد معصوم شہریوں کے خلاف متعدد گھنائونے جرائم میں ملوث تھے، یہ دہشت گرد بھارتی پراکسی ہیں جو پاکستان کے لیے ایک خطرہ تھے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ہم سکیورٹی فورسز کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کی بے لوث خدمات کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
- Advertisement -
- Advertisement -