اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے سال نو پر مستحق خواتین کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری 2025 سے بینظیر کفالت سہ ماہی قسط کی رقم 10500 سے بڑھا کر 13500 روپے کر دی گئی ہے۔اپنے جاری بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ یہ سال ہم بینظیر ہنر مند پروگرام کے لیے وقف کر رہے ہیں
بینظیر ہنر مند پروگرام کے ذریعے مستحق افراد خود اپنا روزگار کما کر اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال بھی ایمانداری کے ساتھ پسماندہ طبقات کی خدمت کا کام جاری رکھیں گے۔انہوں نے بی آئی ایس پی کی جانب سے پاکستان کے تمام لوگوں کو سال نو 2025 کی مبارکباد بھی پیش کی۔چیئرپرسن روبینہ خالد نے سیکرٹری عامر علی احمد، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر طاہر نور اور سٹاف کے ہمراہ نئے سال کا کیک بھی کاٹا۔