چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن سے آغا فاونڈیشن کے وفد کی ملاقات

140

کراچی ۔24جنوری (اے پی پی) چیئرپرسن بی آئی ایس پی وزیر مملکت ماروی میمن سے کراچی میں آغا فاونڈیشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر زاہد میمن، ڈاکٹر عمران بلوچ، ڈاکٹر روزینہ کرملانی، ڈاکٹر تنزیلہ اور تاج دین شاہ راشدی شامل تھے۔ آغا خان فاﺅنڈیشن کہا کہ وہ بی آئی ایس پی کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے جامشور میں گھرانوں کا سروے کرنا چاہتی ہے۔ سروے مستحق گھرانوںکے مالی شعور کی سطح کا اندازہ لگائے گا اور انہیں بنیادی مہارتوں، حساب کتاب اور بی آئی ایس پی کے وظائف کے استعمال کی تربیت فراہم کرے گا۔ اس موقع پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ 40 سے زائد فلاح و بہود کے پروگرام بی آئی ایس پی کا ڈیٹا استعمال کر رہے ہیں اور اس اقدام پر عمل درآمد کرنے پر آغا خان فاﺅنڈیشن کی تعریف کی۔