اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی ہر اقدام کے ہدف کو مقررہ وقت میں حاصل کرنے کیلئے تیار ہے، بی آئی ایس پی کا مقصدرواں سال کے اختتام تک 20 لاکھ بچوں کا سکولوں میں اندراج کرانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنٹری ہیڈ ڈی ایف آئی ڈی، مس جونا ریڈ کی سربراہی میں ایک وفد سے بی آئی ایس پی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران کیا۔