چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کا بی آئی ایس پی کی نئی ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

104

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے کہا ہے کہ نئی ویب سائٹ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مختلف اقدامات پر معلومات فراہم کرے گی جس کے نتیجہ میں پروگرام کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔ ہم ”معلومات سے آگاہی کے حق“ پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ عوامی جانچ پڑتال اور قیمتی رائے کیلئے ویب سائٹ پر ہر چیز کی مکمل تفصیل موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی آئی ایس پی کی نئی ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے بطور مہمان خصوصی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے معاشرے کے کمزور طبقات کو اپنی خدمات فراہم کرنے اور شفافیت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر بی آئی ایس پی کی تعریف کی اور بی آئی ایس پی کے عملے کو بتایا کہ ان کے ادارے کی کارکردگی کی تعریف اعلی حکومتی سطحوں پرکی جا رہی ہے۔