غربت سے متاثرہ اقوام جرائم اور دہشت گردی کا شکار ہیں، غربت نہ صرف قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو بھی اس سے خطرات لاحق ہیں،حکومت پائیدار ترقی کے حصول کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے، وزیر اعظم بلا سود قرضہ کی سکیم کے تحت بی آئی ایس پی کے مستحقین کی ایک بڑی تعداد کو غربت سے باہر نکلنے کی توقع ہے، ای کامرس اور بی آئی ایس پی کاروباری شراکت دار وں سے ملک کے مالیاتی منظرنامے میں تبدیلی رونما ہوگی
چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کا گول میز کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے کہا ہے کہ غربت سے متاثرہ اقوام جرائم اور دہشت گردی کا شکار ہیں،دنیا کے غریب اور پسماندہ علاقوں میں دہشت گردی کے نشانات پائے جانا اتفاق کی بات نہیں ہے، غربت نہ صرف قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو بھی اس سے خطرات لاحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیزکے زیر اہتمام گول میز کانفرنس جس کا عنوان”غربت کا خاتمہ اور قومی سلامتی“ تھاسے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔