
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے ہر ی پور کا دورہ کیا جہاںبی آئی ایس پی کے نئے غربت سرورے کیلئے رجسٹریشن ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔ دورے کا مقصد سروے میں مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن ہے۔جون میںہری پور میں نئے غربت سروے کے ابتدائی مرحلے کا آغاز کیا جاچکا ہے جہاں ڈیسک اپروچ (از خود رجسٹریشن) کے طریقہ کار کو اپنایا گیا ہے۔ بی آئی ایس پی نے نادرا کے تعاون سے 31مقامات پر52آپریشنل کاﺅنٹرزقائم کئے ہیں۔ اب تک 25%متوقع رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے اور ہری پور میں رجسٹریشن کا عمل اکتوبر 2016تک مکمل کرلیا جائے گا۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے جنوبی ہری پور، سرائے صالح، علی خان، سکندرپور، کھلابٹ ٹاﺅن شپ اور تربیلا کی یونین کونسلوں میں رجسٹریشن ڈیسکوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے رجسٹریشن کیلئے آئے ہوئے لوگوں کے تاثرات جاننے کیلئے اُن سے بات چیت کی۔