چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ صدرمملکت ممنون حسین نے بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران حکومت کے اہداف ، کامیابیوں اورپالیسیوں پر اظہارخیال کیا۔ صدرکے خطاب کے بعد ”اے پی پی“ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدرنے اپنے خطاب میں گذشتہ تین سال کے دوران …

اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ صدرمملکت ممنون حسین نے بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران حکومت کے اہداف ، کامیابیوں اورپالیسیوں پر اظہارخیال کیا۔ صدرکے خطاب کے بعد ”اے پی پی“ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدرنے اپنے خطاب میں گذشتہ تین سال کے دوران مختلف شعبوں میں حکومت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے دل کے آپریشن کے بعد جلد روبصحت ہیں اور ہمیں ان کی مکمل رہنمائی حاصل ہے۔

Leave a Reply