چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی جنوبی کوریا میں” کراس کنٹری لرننگ پروگرام“ میں شرکت

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے جنوبی کوریا کے شہر سیﺅل میں منعقد پروگرام ”منفرد شناخت کے ذریعے سوشل پروٹیکشن انفارمیشن سسٹم کی تکمیل کیلئے مربوط طریقہ کار پر کراس کنٹری لرننگ پروگرام“ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ یہ لرننگ پروگرام ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ …

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے جنوبی کوریا کے شہر سیﺅل میں منعقد پروگرام ”منفرد شناخت کے ذریعے سوشل پروٹیکشن انفارمیشن سسٹم کی تکمیل کیلئے مربوط طریقہ کار پر کراس کنٹری لرننگ پروگرام“ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ یہ لرننگ پروگرام ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ لرننگ پروگرام کا مقصدسماجی تحفظ کی بہتری کیلئے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پر مبنی قومی شناخت کو منظم کرنے کے نظام کے کامیاب تجربہ پر روشنی ڈالنا تھا۔ اس پروگرام میں دیگر ترقیاتی شعبوں میں کامیابی کے حصول کیلئے درپیش مسائل اور مواقعوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے اپنے افتتاحی کلمات میں پروگرام کے شرکاءکو بتایا کہ بی آئی ایس پی پاکستان کا فلیگ شپ سوشل سیفٹی نیٹ پروگرام ہے جو 5.3ملین مستحقین کو مالی معاونت فراہم کررہاہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply