چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں گفتگو

حکومت غریب عوام کو ان کے گھروں کی دہلیز تک رسائی پر یقین رکھتی ہے چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں گفتگو اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) موجودہ حکومت غریب عوام کی خدمت کو مقدس فریضہ سمجھتے ہوئے ان کے گھروں کی دہلیز تک رسائی پر یقین رکھتی ہے۔ یہ بات وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی …

حکومت غریب عوام کو ان کے گھروں کی دہلیز تک رسائی پر یقین رکھتی ہے
چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) موجودہ حکومت غریب عوام کی خدمت کو مقدس فریضہ سمجھتے ہوئے ان کے گھروں کی دہلیز تک رسائی پر یقین رکھتی ہے۔ یہ بات وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہدایات پر ہفتہ وار اس براہ راست پروگرام میں شرکت کرتی ہیں۔ پروگرام کے دوران چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے ملک کے چاروں صوبوں بشمول فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین کے مسائل کو بذریعہ ٹیلی فون سنا۔

مزید خبریں

Leave a Reply