اسلام آباد ۔ 15 جون(اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے بی آئی ایس پی سیکرٹریٹ میں بی آئی ایس پی بورڈ کے 26ویں اجلاس کی صدارت کی۔ فروری2015 میں چیئرپرسن کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد سے انہوں نے بی آئی ایس پی بورڈ کے پانچویں اجلاس کی صدارت کی۔ بورڈ ممبران میں ڈاکٹر زیبا ا ے سٹھار، …
چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی زیر صدارت بی آئی ایس پی بورڈ کا 26واں اجلاس مستحقین کیلئے ری۔کریڈٹ کاپے مینٹ ماڈل اور بی آئی ایس پی ملازمین کی کارکردگی اور نظم و ضبط کے قوانین پر غور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جون(اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے بی آئی ایس پی سیکرٹریٹ میں بی آئی ایس پی بورڈ کے 26ویں اجلاس کی صدارت کی۔ فروری2015 میں چیئرپرسن کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد سے انہوں نے بی آئی ایس پی بورڈ کے پانچویں اجلاس کی صدارت کی۔ بورڈ ممبران میں ڈاکٹر زیبا ا ے سٹھار، جناب یاور عرفان خان، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ڈاکٹر علی چیما، فنانس ڈویژن ، کیبنٹ ڈویژن، دفتر خارجہ کے نمائندگان اور سیکرٹری بی آئی ایس پی ، جناب محمد سلیم احمد رانجھا نے اجلاس میں شرکت کی۔ گورننس اور سالمیت کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی سفارشات، مستحقین کیلئے ری۔کریڈٹ کاپے مینٹ ماڈل اور بی آئی ایس پی ملازمین کی کارکردگی اور نظم و ضبط کے قوانین بورڈ میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل تھے۔








