23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںچیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی منیلا میں ”ایشیاءپیسفک سوشل...

چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی منیلا میں ”ایشیاءپیسفک سوشل پروٹیکشن ویک“ میں شرکت

- Advertisement -

منیلا ۔ 3 اگست (اے پی پی) چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے منیلا میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) ہیڈکوارٹرز میں منعقد”ایشیاءپیسفک سوشل پروٹیکشن ویک“ میں پاکستان کی جانب سے نمائندگی کی۔ تقریب کا مقصد ایشیاءاور پیسفک کے علاقوں میں اور اس سے باہر مہارت کے اشتراک کیلئے پروگرام کو تیار کرنے کے ساتھ ساتھ جامع اور پائیدار سماجی تحفظ کے نظام کے قیام کیلئے تجربات اور بہترین طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ سماجی تحفظ کیلئے حکومتی فوقت’کے ایک سیشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے ملک میں سوشل سیفٹی نیٹ سسٹم کے طورپر بی آئی ایس پی کے ارتقاءکا ایک جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے بی آئی ایس پی کو پاکستان کیلئے قابل فخر پروگرام قرار دیا جو 5.3ملین مستحقین کو عزت نفس اورمقصد حیات فراہم کرتے ہوئے با اختیار بنا رہا ہے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ 8سال کے مختصر عرصہ کے دوران ، بی آئی ایس پی ایک معروف سوشل سیفٹی نیٹ پروگرام کے طور پر سامنے آیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=14053

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں