چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسرسے ملاقات

101
Rubina Khalid
Rubina Khalid

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے منگل کو چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسرسے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کو فارم ب کے اجراء اور نادرا سے متعلق دیگر اہم سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین نادرا نے سینیٹر روبینہ خالد کو بی آئی ایس پی مستحق خواتین کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مکمل یقین دہانی کرائی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے چیئرمین نادار کو آگاہ کیا کہ مغربی افریقی ممالک کا اعلی سطحی وفد 11 سے 14 نومبر تک بی آئی ایس پی کے مطالعاتی دورے پر ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے چیئرمین نادرا کو وفد کے اعزاز میں 14 نومبر کو منعقد کی جانے والی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے مدعو بھی کیا۔