13.8 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیئرپرسن بی آئی ایس پی کا ڈسٹرکٹ آفس جام شورو کا دورہ،...

چیئرپرسن بی آئی ایس پی کا ڈسٹرکٹ آفس جام شورو کا دورہ، ادائیگی مرکز میں انتظامات کا جائزہ

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 25 فروری (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے ڈسٹرکٹ آفس جام شورو کا دورہ کر کے قائم ادائیگی مرکز اور ڈائنامک رجسٹریشن سنٹرکا معائنہ کیا۔ اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی حنا دستگیر، ضلع جامشورو کے وائس پریڈنٹ یاسمین کرمانی ، صنم انڑ، سمیرہ اوڈو، بی بی اگنیس و دیگر بھی موجود تھے۔

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے ضلع جامشورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، شیڈ اور تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے سخت احکامات جاری کیے اور ادائیگی مرکز اور ڈائنامک رجسٹریشن سنٹر پر موجود خواتین کے ساتھ بات چیت کی اور ان کو درپیش مسائل سننے اور متعلقہ افسران کو فوری حل کیلئے ہدایات جاری کیں۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے ضلع جامشورو کے دفتر کے احاطے میں پودابھی لگایا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566222

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں