چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کی بنوں میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگرد حملہ کی مذمت

چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)سینیٹر روبینہ خالد نے بنوں میں پولیس اسٹیشن فتح خیل پر دہشتگرد حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردانہ حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار بھی کیا۔

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)سینیٹر روبینہ خالد نے بنوں میں پولیس اسٹیشن فتح خیل پر دہشتگرد حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردانہ حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار بھی کیا۔

بی آئی ایس پی کی جانب سے اتوار کو جاری اپنے بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں،شہداء نے وطن کے امن اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔سینیٹر روبینہ خالد نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔