اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمہ کا ایجنڈا بہت وسیع ہے اور بی آئی ایس پیss اس پر عملدرآمد کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، بورڈ اور بی آئی ایس پی کے ملازمین حکومت اور پاکستانی عوام کی توقعات کو پورا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی آئی ایس پی بورڈ کے 31ویں اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اکتوبر 2018ءمیں بطور چیئرپرسن کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کی زیر صدارت بی آئی ایس پی بورڈ کا دوسرا اجلاس تھا۔ اجلاس میں سیکرٹری بی آئی ایس پی علی رضا بھٹہ سمیت بورڈ ممبران قاضی عظمت عیسی، ظفر اے خان، عاطف باجوہ ، ڈائریکٹر جنرل نادرا میر عالم خان، وزارت بین الصوبائی تعاون کی خصوصی سیکرٹری تسنیم رحمان، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ فنانس ڈویژن ڈاکٹر ارشد محمود اور ڈپٹی سیکرٹری اے ڈے بی، اکنامک افیئر ڈویژن شاہد احمد نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بورڈ ممبران کو بجٹ کی منظوری، مالی اداروں کے ساتھ مجوزہ معاہدوں، قومی سماجی و معاشی رجسٹری این ایس ای آر سروے اور بجٹ سے متعلق امور سمیت اہم ایجنڈوں پر بریفنگ دی گئی۔ بی آئی ایس پی بورڈ نے بی آئی ایس پی ملازمین کے کیریئر سے متعلق بی آئی ایس پی ایمپلائز سروس ریگولیشنز اور نئی تنخواہ کے پیکیج کی منظوری دی۔ بورڈ نے مو¿ثر ادارتی کلچر کے فروغ کیلئے کارکردگی کے جائزہ کے نظام کی بہتری پر زور دیا تاکہ سالمیت، شفافیت اور مو¿ثر کارکردگی کے نئے کارپوریٹ کلچر کو یقینی بنایا جا سکے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے گزشتہ چار ماہ کے دوران پروگرام میں اپنائے جانے والے محدود وقت پر مشتمل اقدامات کے بارے میں بورڈ ممبران کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بورڈ اور انتظامیہ کی مدد سے ایک مزید شفاف انداز میں ادارے کی آپریشنل ورکنگ کو بہتر بنانے کیلئے اپنے عزم کی یقین دہانی کرائی۔ چیئرپرسن نے بورڈ کو بتایا کہ موجودہ حکومت کا سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمہ کا ایجنڈا بہت وسیع ہے اور بی آئی ایس پی اس پر عملدرآمد کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے، اس کام کو بہتر طریقہ سے سرانجام دینے کیلئے بی آئی ایس پی کو ایک مضبوط اور مو¿ثر تنظیم بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بورڈ اور بی آئی ایس پی کے ملازمین حکومت اور پاکستانی عوام کی توقعات کو پورا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔