چیئرپرسن نیوٹک گلمینہ بلال احمد کا گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ چھلمس داس کا دورہ

91

استور ۔30 جولائی (اے پی پی):چیئرپرسن نیوٹک گلمینہ بلال احمد نے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ چھلمس داس گلگت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری ہائر، ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان فرید احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن گلگت بلتستان انجینئر عاصم عبادی , پرنسپل پولیٹیکنک کالج سید شبیہ الحسن و دیگر سرکاری افسران نے ادارے اور محکمہ ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کی جانب سے جاری مختلف کورسز اور مستقبل میں شروع ہونے والے ڈپلومہ پروگرامز پر بریفنگ دی۔ چیئرپرسن نیوٹک نے کلاسز کا دورہ کیا اور طلبا و طالبات سے ملاقات کی۔چیئرپرسن نے معیاری سکلز پروگرامز اور نیوٹک کی طرف سے دیئے جانے والے کورسز کو بہترین انداز میں چلانے پر ادارے کی تعریف کی اور سیکریٹری ہائر اینڈ ٹیکنیکل کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کی۔

سیکریٹری فرید احمد کی درخواست پر محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ سکل ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان کے لیے سیٹیں 500 سے بڑھا کر ایک ہزار کرنے کی منظوری دی گئی۔انہوں نے اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کی گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی اور ان کے احکامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ضلع دیامر کے لیے سمارٹ ہائی ٹیک لیب برائے آئی ٹی کی بھی منظوری دی گئی۔ پہلے سے ہنرمند افراد کو سرٹیفائیڈ کر کے ان کے لیے روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے آر پی ایل سنٹرز گلگت اور سکردو کی بھی منظوری دی گئی۔

چیئرپرسن نیوٹک نے قلیل مدت میں شاندار کامیابی پر محکمہ ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کو خراج تحسین پیش کیا اور مستقبل میں مزید بہتر انداز میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں لگن کے ساتھ کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔