31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب بریگیڈیئر(ر)بابر علاؤالدین کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سمندری...

چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب بریگیڈیئر(ر)بابر علاؤالدین کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سمندری کا دورہ

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 23 مئی (اے پی پی):چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب انسپکشن،سرویلینس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر(ر)بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز ملٹری نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سمندری کا اچانک دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سمندری عثمان سکندر ہنجرا، سٹاف آفیسر عبدالجبار بھٹی، میجر نوید اسلم، چوہدری طارق اسماعیل اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔ چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب انسپکشن،سرویلینس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ نے سروس ڈیلیوری میں بد انتظامی پر برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے سوشل ویلفیئر آفیسر کی ڈیوٹی سے غیر حاضری پر محکمانہ کارروائی شروع کرانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ بابر علاؤالدین نے وارڈز،اوپی ڈی میں ڈاکٹروں اور عملہ کی حاضریوں کی پڑتال اور فارمیسی میں ادویات کے سٹاک کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں سے ملاقات اور ادویات کی دستیابی بارے استفسار کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلینس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ نے ہسپتال میں 4 میڈیکل آفیسرز،3 کنسلٹنٹس کی تعیناتی کیلئے وزیر صحت پنجاب سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجہ میں غفلت ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے نرسری وارڈ میں بچوں کے علاج معالجہ کے حوالے سے ڈاکٹرز سے بریفنگ لی۔میڈیکل ایمرجنسی میں مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا اور ایکسرے روم کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ دریں اثناء بابر علاؤالدین نے سمندری بائی پاس کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا اور ایکسیئن ہائی وے سے بریفنگ لی۔

- Advertisement -

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں تحصیل میں حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد بارے بھی اجلاس کی صدارت کی اور ضروری ہدایات دیں۔انہوں نے ڈی ایس پی دفتر میں تحصیل میں امن و امان کی صورتحال بارے بریفنگ لی۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس کا بھی دورہ کرکے عملے کی حاضری،ادویات کا ریکارڈ اور دیگر دفتری امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مویشی پال حضرات کو دستیاب سہولیات کی فراہمی بارے ہدایات کیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600759

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں