اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر مشعال حسین ملک نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کی گاڑی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مسلسل سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کر رہا ہے،اقوام متحدہ کے فوجی مبصر کی گاڑی پر فائرنگ،بھارتی ہٹ دھرمی کا ثبوت ہے۔جمعہ کو اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ بھارت سے کشمیریوں سمیت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر بھی محفوظ نہیں،بھارتی فوج انسانیت کے خون کی پیاسی ہے،بھارتی فوج مسلسل سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کر رہی ہے،بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ فوجی مبصر کی گاڑی پر فائرنگ،بھارتی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے،بھارتی اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے،اقوام متحدہ شہری آبادی پر فائرنگ بند کرائے