24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا 14سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ...

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا 14سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد اور جنسی زیادتی کے واقعے کا فوری نوٹس

- Advertisement -

لاہور۔25اگست (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے 14سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد اور جنسی زیادتی کے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا۔چیئرپرسن سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچی اور اس کے لواحقین سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ تمام ممکنہ معاونت فراہم کی جا سکے۔ نواب ٹائون کے علاقے میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں سٹیج اداکارہ کے گھر کام کرنے والی کمسن گھریلو ملازمہ کو مبینہ تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں پانچ افراد ملوث تھے۔پولیس نے متاثرہ بچی کے والدین کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر کے سٹیج اداکارہ کو گرفتار کر لیا ہے۔چیئرپرسن سارہ احمد نے اس بات پر زور دیا کہ کمسن گھریلو ملازمہ کو ہر ممکن قانونی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اس صدمے سے جلد صحت یاب ہو سکے۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں