چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے یونیسیف پارٹنر این جی اوز کے وفد کی ملاقات

109
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے یونیسیف پارٹنر این جی اوز کے وفد کی ملاقات

لاہور۔29فروری (اے پی پی):چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد سے یونیسیف کی پارٹنر این جی اوز کے وفد نے ملاقات کی ،وفد میں یونیسیف کی پارٹنر این جی اوز فارن کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفس اور آوازII کے ممبران شامل تھے۔

اس موقع پر سارہ احمد کا کہنا تھا کہ بچوں کے تحفظ اور فلاح وبہبود کیلئے کے لیے ایف سی ڈی اور آواز II این جی اوز کے ساتھ مختلف پراجیکٹس پر کام کیا جائے گا۔ اسی طرح چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچوں کی فلاح وبہبود اور تحفظ کیلئے تیارکردہ چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کو لاگو کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں یونیسیف کی پارٹنر این جی اوز کے ساتھ مل کر بچوں کے حقوق کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔سارہ احمدکا مزید کہنا تھاکہ ہمارا مقصد بے سہارا وعدم توجہی کا شکار بچوں کو تعلیم کے ذریعے مفید شہری بنانا ہے۔