
اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے پاکستان میں چین کے سفیرسن وی ڈونگ نے جمعہ کو جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دو طرفہ بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے سٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔