چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کا سینیٹر رحمان ملک کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

49

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی سینیٹر رحمان ملک کے گھر اْن کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے گئے۔ سینیٹر رحمان ملک سے ا ن کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ کی۔اس موقع پر سینیٹرز سجاد حسین طوری، فدا محمد خان، نصیب اللہ بازئی، مرزا محمد آفریدی، محسن عزیز بھی چیئر مین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کچھ وقت غمزدہ خاندان کے ساتھ گزارا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔