چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی کمبوڈیا میں پاکستان کے سفیر سردار بابر تھیم کے والد مرحوم سردار غلام سرور تھیم کے لیے دعا ئے مغفرت

197
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کمبوڈیا میں پاکستان کے سفیر سردار بابر تھیم کے والد مرحوم سردار غلام سرور تھیم کے لیے دعا ئے مغفرت کی ۔

جاری بیان کے مطابق چیئر مین سینٹ نے مرحوم کی وفات پر ورثاء سے اظہارِ ہمدردی اور مرحوم کیلئے بلندی درجات کی دعا کی ۔اس موقع پرڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔