اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق وزیر دفاع اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری احمد مختار اور سابق ممبر قومی اسمبلی محمد جادم مینگریو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئر مین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم چوہدری احمد مختار اور مرحوم محمد جادم مینگریو کی مغفرت فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔سوگواران کے نام الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انھوں نے مرحوم احمد مختار اور مرحوم جادم مینگریو کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔