چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے کا ٹی چوک تک دورہ

140

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے کا ٹی چوک تک دورہ کیا۔ہفتہ کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے کورنگ ، ریلوے اور بھنڈر پر پلوں پر تعمیراتی کام جائزہ لیا۔ ایکسپریس وے پر تعمیر ہونے والے (Bus Bays) کے تعمیراتی کام جائزہ لیا۔ ایف ڈبلیو او نے چیئر مین سی ڈی اے کو اسلام آباد ایکسپریس وے پر جاری کام پر اپنے کیمپ آفس میں بریفنگ دی گئی ،چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ میں بتایا کہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر کام کو 30 ستمبر تک مکمل کر لینے کی یقین دہانی کرائی۔

مون سون بارشوں کے باعث کام کی رفتار کو متاثر ہوئی تاہم منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔بریفننگ میں بتایا کہ منصوبے پر تقریباً 98 فیصد سے زائد کا کام مکمل کر لیا گیا ہے،کاک پل ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا جبکہ باقی پلوں کا سٹریکچر ورک بھی مکمل کر لیا گیا ہے اور ان پلوں کے اوپر ریٹنشن ورک اور ان کی اپروچ پر کام جاری ہے۔

چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپریس وے کے اوپر ہارٹیکلچر کے کام کو بھی ساتھ ساتھ کیا جائے۔ اس منصوبہ کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری آئے گی۔محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایکسپریس وے کی مستقبل میں تعمیر ومرمت کے لئے آپریشن اور مینٹیننس کا بہترین ماڈل اپنایا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نےپارک روڈ کا بھی دورہ کیا۔ پارک روڈ پر جاری کار پٹنگ اور روڈ سٹریکچر کے کام کا جائزہ کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے پارک روڈ پر جاری کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔