چیئر پرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جمرود میں احساس ون ونڈو سنٹر کا افتتاح کیا

122

جمرود۔24فروری (اے پی پی):چیئر پرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جمرود میں احساس ون ونڈو سنٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر چیئر پرسن احساس پروگرام نے جمرود میں قائم ہونے والے احساس سنٹر کے مختلف حصے دیکھے اور وہاں پر موجود عملے سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

چیر پرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس ون ونڈو سہولت کے تحت اہل افراد اب ایک چھت کے نیچے رجسٹریشن و پیمنٹ حاصل کرسکیں گے،ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کے تمام اضلاع میں ون ونڈو کے دفاتر کھولے جائیں۔انہوں ے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ ایک کروڑ بچوں کو تعلیمی وظائف دیں،کے جی سے 12 ویں جماعت تک غریب خاندانوں کے بچوں کو تعلیمی وظائف دے رہے ہیں،

تعلیمی وظائف کا اجراپورے ملک میں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر دو کروڑ افراد کے لئے احساس راشن کا پروگرام شروع کردیا گیا ہے،وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات ہیں کہ زیادہ سے زیادہ غریب عوام کو تعاون و مدد فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے اور ہم پوری طرح سے متحرک ہیں کہ احساس پروگرام کے تحت عوام کو تعاون فراہم کریں،

ہمارے لئے بڑا چیلنج عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہےتاکہ عوام احساس پروگرام کے تحت وسیع پروگرام سے استفادہ حاصل کرسکے۔ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہا کہ تین ہفتے ہوگئے کہ احساس راشن پروگرام شروع ہوہے ، اہل خاندانوں کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تمام افراد سے جو کہ خود کو احساس راشن کے اہل سمجھتے ہیں ان سے درخواست ہے کہ زیادہ زیادہ رجسٹریشن کریں،اس کے علاوہ میڈیا سے ہماری درخواست ہے کہ اس حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ احساس کفالت،احساس راشن اور تعلیمی وظائف سے مستفید ہوسکیں۔