چیئر پرسن ایس بی آئی ناہید میمن کا پاک کویت انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب

82

کراچی ۔5 مارچ (اے پی پی) چیئر پرسن بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں طویل المعیاد سرمایہ کاری کے روشن مواقع موجود ہیں، پاکستان کی تیزی سے پھیلتی ہوئی مارکیٹ میں کنزیومر گڈز کی بہت زیادہ طلب موجود ہے اور سرمایہ کاروں کی منتظر ہے کہ وہ کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ پیر کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ کویت میں کویت چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ پاک کویت انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا