مظفر آباد۔17جنوری (اے پی پی):ۓچیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر محترمہ روبینہ خالد سے سابق مشیر حکومت آزاد کشمیرمرکزی نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر سردار امجد یوسف کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
سردار امجد یوسف نے انہیں عباسپور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوا لہ سے درپیش مسائل جن میں سروے میں رہ جانے والے مستحق خاندان اور دیگرمسائل شامل تھے ،کے حوالے سے آگاہ کیا اور اپنی تجاویز پیش کیں ۔ چیئرپرسن نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ان معاملات کو حل کرنے کی ہدایت دیں گی۔
سردار امجد یوسف نے ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر سید عزادار حسین کاظمی اور سردار شہزاد بھی موجود تھے۔