اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا خواتین صدر و چیئر پرسن بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے پاکستان پیپلزپارٹی کے نومنتخب مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان کی رہائش گاہ جاکر ان کو مبارکباد دی۔اس موقع پر اشبار جدون، شہناز شمشیر سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھیں۔ملاقات میں صوبے میں تنظیمی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔