اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ہمایوں خان نے پارٹی کے ویمن ونگ کی صوبائی صدر و چیئر پرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد سے ملاقات کی جس دوران صوبے کی مجموعی صورتحال، پارٹی امور اور مستقبل بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ہمایوں خان نے روبینہ خالد کی جانب سے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور بی آئی ایس پی کے ذریعے مستحق افراد کی مدد کے لیے اقدامات کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشش کی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے ہیں۔روبینہ خالد نے اس موقع پر بی آئی ایس پی کے پروگرام کو زیادہ موثر بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔
انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے ذریعے مستحق خاندانوں کی مالی مدد کی جا رہی ہے، دونوں رہنمائوں نے صوبے میں تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ہمایوں خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے جو ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے کھڑی رہی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587702