ڈیرہ غازی خان۔ 18 اگست (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان کے زیر نگرانی قطر چیرٹی اور عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے سیلاب متاثرہ علاقوں درخواست جمال اور چوٹی بالا کے متاثرین میں راشن کی اشیا تقسیم کی گئیں۔
پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں گھر گھر سروے کیا گیا اور ضرورت مند پانچ سو اسی سیلاب متاثرین کی نشاندہی ہوئی۔اس موقع پر پروجیکٹ منیجر قطر چیرٹی خورشید اقبال نے بتایا کہ کا ادارہ سیلاب متاثرین کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہ آفات سے بچاؤکے لیے یونین کونسلز میں کسی بھی ایمرجنسی اور آفات سے بچاو کے لیے آگاہی پروگرام شروع کررہے ہیں اس حوالے سے ان کو مکمل آگاہی کے ساتھ آفات سے نمٹنے کے لیے ضرورت کا سامان بھی دیں گے۔ اس موقع پر مانیٹرنگ آفیسر محمد شبلی نے کہا کہ ہم اس پروگرام کو مکمل شفاف انداز میں چلا رہے ہیں اور اس میں مستحق سیلاب متاثرین کو شامل کیا گیا اوران متاثرین کی رجسٹریشن مکمل شفاف اور غیر جانبدار طریقے سے کی گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=380387