راولپنڈی ۔10مئی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں ریزولوٹ (Resolute) سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل جوئن نیکولسن کی ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں منگل کو آرمی چیف سے جنرل جوئن نیکولسن کی ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور‘ سرحدی تعاون‘ پاک افغان سرحدی سیکورٹی اور روابط …
چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں ریزولوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل جوئن نیکولسن کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔10مئی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں ریزولوٹ (Resolute) سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل جوئن نیکولسن کی ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں منگل کو آرمی چیف سے جنرل جوئن نیکولسن کی ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور‘ سرحدی تعاون‘ پاک افغان سرحدی سیکورٹی اور روابط کے امور پر زیر بحث آئے۔ جنرل جوئن نیکولسن نے خطہ میں امن اور استحکام کےلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور دوررس اثرات کو سراہا۔








