چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے مالدیپ کے وزیردفاع کی ملاقات

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے مالدیپ کے وزیردفاع کی ملاقات اسلام آباد۔ 24 مئی (اے پی پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے مالدیپ کے وزیردفاع آدم شریف عمر نے منگل کو یہاں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے معاملات سمیت علاقائی سیکورٹی اور دفاعی تعاون کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کےمطابق مالدیپ کے وزیردفاع نے آپریشن …

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے مالدیپ کے وزیردفاع کی ملاقات
اسلام آباد۔ 24 مئی (اے پی پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے مالدیپ کے وزیردفاع آدم شریف عمر نے منگل کو یہاں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے معاملات سمیت علاقائی سیکورٹی اور دفاعی تعاون کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کےمطابق مالدیپ کے وزیردفاع نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو سراہا اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔ قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان یاد گار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پاک آرمی کے دستے نے انہیںگارڈ آف آنر پیش کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply