چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سزائے موت پانے والے مزید 11دہشت گردوں کی سزا کی توثیق کر دی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 3 مئی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سزائے موت پانے والے مزید 11دہشت گردوں کی سزا کی توثیق کر دی‘ فوجی عدالتوں کی جانب سے ان دہشت گردوں کومسلح افواج ‘قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں ‘شہریوں پر حملوں ‘قتل‘ اغواء‘تعلیمی اداروں ‘مواصلاتی نظام اور املاک کو تباہ کرنے کے واقعات میں ملوث ہونے پر نے پھانسیکی سزا سنائی گئی تھی ‘تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے ۔