چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف چین کے دو روزہ سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف چین کے دو روزہ سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے آرمی چیف کی چینی ہم منصب جنرل لی ژو چنگ سے ملاقات، عسکری سطح پر تعاون کو مزید بہتر بنانے، تربیتی تبادلوں میں نمایاں اضافہ، دفاعی ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس شیئرنگ اور پاک چین اقتصادی راہداری کے تحفظ کے بارے میں بات چیت راولپنڈی ۔ 16 مئی (اے پی پی) چیف آف آرمی …

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف چین کے دو روزہ سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے
آرمی چیف کی چینی ہم منصب جنرل لی ژو چنگ سے ملاقات، عسکری سطح پر تعاون کو مزید بہتر بنانے، تربیتی تبادلوں میں نمایاں اضافہ، دفاعی ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس شیئرنگ اور پاک چین اقتصادی راہداری کے تحفظ کے بارے میں بات چیت
راولپنڈی ۔ 16 مئی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف پیر کو نہایت بااعتماد دوست ملک چین کے دو روزہ سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف قیام کے دوران سینئر سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ چینی دارالحکومت پہنچنے کے بعد آرمی چیف نے اپنے چینی ہم منصب جنرل لی ژو چنگ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے چینی ہم منصب کو نو قائم شدہ آرمی ہیڈ کوارٹرز۔2 کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

Leave a Reply