چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے اعلی معیار پر اطمینان کا اظہار

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے اعلی معیار پر اطمینان کا اظہار
راولپنڈی ۔ 28 اپریل (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے اعلی معیار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔وہ جہلم کے قریب جاری مشقوں کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق جمعرات کو آرمی چیف نے جہلم کے قریب جاری مشقوں کا جائزہ لیا ہے ‘مشقوں کا مقصد پاک فوج کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانا ‘دشمن کے حملے توپ خانے کے مربوط استعمال کے ذریعے مجموعی طور پر موثر فریم ورک کے ذریعے پسپا کرنا ہے۔