چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر اظہارخیال

ہم متحد ہو کر پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے والے عناصر کو شکست اور اپنے ملک سے دشمنوں کا خاتمہ کر سکتے ہیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر اظہارخیال راولپنڈی ۔ 26 مئی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے جمعرات کو سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں بلوچستان …

ہم متحد ہو کر پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے والے عناصر کو شکست اور اپنے ملک سے دشمنوں کا خاتمہ کر سکتے ہیں
چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر اظہارخیال
راولپنڈی ۔ 26 مئی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے جمعرات کو سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں بلوچستان میں سیکورٹی کی صورتحال اور آپریشن سے متعلقہ امور پر آگاہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خصوصی طور پر پاکستان کی ریاست کو غیر مستحکم کرنے کیلئے کام کرنے والی غیر ملکی ایجنسیوں کے نیٹ ورک کو توڑنے کیلئے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کوششوں کو سراہا۔

مزید خبریں

Leave a Reply