چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا سعودی وزیر دفاع شہزاد محمد بن سلمان کو فون، مملکت میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 5 جولائی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو فون کرکے مملکت میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کی۔ انہوں نے متاثرہ افراد کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا …

راولپنڈی ۔ 5 جولائی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو فون کرکے مملکت میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کی۔ انہوں نے متاثرہ افراد کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے سعودی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Leave a Reply