چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا کراچی میں جاری آپریشن کی کامیابی اور رفتار پر مکمل اطمینان کا اظہار

187
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن سمیت کراچی میں جاری آپریشن کی کامیابی اور رفتار پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور سیکورٹی جکام کے اجلاس کی صدارت کی۔کور کمانڈر کراچی، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی رینجرز موجود تھے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن سمیت جاری کراچی آپریشن کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔