راولپنڈی ۔ 9 اگست (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کمانڈرز اور انٹیلی جنس اداروںکو دہشت گردوںاور سلیپرز سیل کوختم کرنے کےلئے بھر پور قوت کے ساتھ کومبنگ آپریشن اور ٹارگٹڈ آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر مسلح افواج کسی کو دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیںگی۔ وہ منگل کو جی ایچ کیو …
چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 9 اگست (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کمانڈرز اور انٹیلی جنس اداروںکو دہشت گردوںاور سلیپرز سیل کوختم کرنے کےلئے بھر پور قوت کے ساتھ کومبنگ آپریشن اور ٹارگٹڈ آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر مسلح افواج کسی کو دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیںگی۔ وہ منگل کو جی ایچ کیو راولپنڈی کو کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت منعقد ہونے والی کورکمانڈر کانفرنس میں شرکاءکو تمام کور کمانڈرز اور پرنسپل سٹاف آفیسرز نے شرکت کی۔ کانفرنس کے شرکاءنے سانحہ کوئٹہ میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔کانفرنس کے شرکاءکو انسداد دہشت گردی کے لئے جاری فوجی آپریشن ‘ملک کی مجموعی داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔








