چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات

راولپنڈی ۔ 26 جولائی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ملاقات میں انہوں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال اور ابھرتے ہوئے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی ٹویٹ کے مطابق ملاقات کے دوران مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے علاقائی سلامتی اور دہشت گردی …

راولپنڈی ۔ 26 جولائی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ملاقات میں انہوں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال اور ابھرتے ہوئے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی ٹویٹ کے مطابق ملاقات کے دوران مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے علاقائی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے مسلم امہ پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرے۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جامعہ الازہر یونیورسٹی کے سربراہ شیخ الازہر سے ملاقات کی۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply