چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا دو روزہ دورہ ازبکستان

81
ISPR
ISPR

راولپنڈی۔5ستمبر (اے پی پی):آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر جمہوریہ ازبکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دورے کا مقصد فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔ دورے کے دوران چیف آف آرمی سٹاف نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوئیف، وزیر دفاع اور چئیرمین اینڈ سیکرٹری برائے سٹیٹ سیکیورٹی سروس ازبکستان سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران چیف آف آرمی سٹاف نے باہمی تربیتی تعاون اور انٹیلی جنس تبادلے کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔ آرمی چیف نے ازبکستان کی فوج کی تربیت کے معیار اور علاقائی سلامتی کے لیے کاوشوں کو سراہا۔ وزارتِ دفاع آمدپر، چیف آف آرمی سٹاف کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے تاشقند میں یادگارِ شہداء پر پھول بھی رکھے۔