چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے وزیر خارجہ برائے انسداد دہشت گردی و تنازعات کے حل کے لئے ثالثی کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر مطلق بن ماجد نے یہاں جنرل ہیڈ کوراٹر میں ملاقات

214
شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا میں آپریشن کے دوران پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا

راولپنڈی۔9جولائی (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے وزیر خارجہ برائے انسداد دہشت گردی و تنازعات کے حل کے لئے ثالثی کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر مطلق بن ماجد نے یہاں جنرل ہیڈ کوراٹر میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی موجودہ صورتحال،افغانستان میں مفاہمتی عمل میں سہولت کاری اور مختلف شعبہ جات میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے افغان مفاہمتی عمل میں قطر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغان مذاکراتی عمل کی میزبانی اور سہولت کاری کے اس نے تعمیری کردار ادا کیا ہے اور توقع ہے کہ علاقائی امن اور خطے میں استحکام کے لئے اپنا تعاون کاری رکھے گا۔ڈاکٹر مطلق بن ماجد نے خطے کے امن کے لئے پاکستان کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لئے کام کریں گے۔