چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مایہ ناز فٹ بالر مائیکل اوون کی ملاقات

97

راولپنڈی ۔25جنوری (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مایہ ناز فٹ بالر مائیکل اوون نے منگل کو ملاقات کی۔ آرمی چیف نے پاکستان کا دورہ کرنے اور کھیلوں بالخصوص فٹ بال کو فروغ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ کھیل امن کو فروغ دیتے ہیں اور پاکستان میں فٹ بال کے بنیادی ڈھانچے اور نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے یہ خوش آئند اقدام ہے۔