چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

63
شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا میں آپریشن کے دوران پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا

راولپنڈی۔1فروری (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ ویپا حاجیوف نے منگل کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے ساتھ علاقائی رابطوں کے منصوبوں، خاص طور پر ترکمانستان-افغانستان-پاکستان-انڈیا (TAPI) پائپ لائن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق معزز مہمان نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، علاقائی استحکام کے لئے کوششوں کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔