راولپنڈی۔ ۔8فروری (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نوشکی پہنچ گئے، آرمی چیف پورا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال اور دہشت گردی کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی اپ ڈیٹ دیا جائے گا۔
آرمی چیف ان فوجی جوانوں سے ملاقات کریں گے جنہوں نے 2 فروری کو دہشت گردانہ حملے کو پسپا کرنے میں حصہ لیا تھا۔ بعد میں آرمی چیف اور وزیراعظم کو جامع بریفنگ دی جائے گی اور وہ مقامی قبائلی عمائدین سے بھی بات چیت کریں گے۔