چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی سے متعلق سنگین جرائم میں ملوث 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

78

راولپنڈی ۔ 23 نومبر (اے پی پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی سے متعلق سنگین جرائم میں ملوث 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق یہ دہشت گرد مسلح افواج/قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں، بے گناہ شہریوں کے قتل اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے کے جرائم میں ملوث تھے۔ مجموعی طور پر وہ 26 افراد کو قتل میں ملوث پائے گئے جن میں ایک شہری اور 25 مسلح افواج/فرنٹیئر کانسٹیبلری/ پولیس اہلکار شامل تھے اور دیگر 22 زخمی ہوئے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔ یہ سزا یافتگان کالعدم تنظیموں کے ارکان تھے، ان پر خصوصی ملٹری کورٹ میں مقدمات چلائے گئے۔ انہوں نے عدالتی مجسٹریٹس اور ٹرائل کورٹس کے رو برو اپنے جرائم کا اعتراف کیا لہذا انہیں موت کی سزائیں سنائی گئیں۔ علاوہ ازیں 22 سزا یافتگان کو عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی۔